سوات،فضا گٹ محلہ شاہد آباد میں ٹرانس فارمر کی خرابی پرمکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ،واپڈا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی ، پانچ دنوں سے ٹرانس فارمر خراب ہے واپڈا والے چندہ اکٹھا کرکے مرمت کرنے کا کہہ رہے ہیں جبکہ ممبران اسمبلی نے بھی مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، ایک دن کے اندر ٹرانس فارمر تبدیل یا مرمت نہ کرنے کی صورت میں فضا گٹ
روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرنے دھمکی ، عوام کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ فضا گٹ محلہ شاہد آباد میں گزشتہ پانچ دنوں سے ٹرانس فارمر خراب پڑا ہے جس کے باعث محلے کے مکینوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، روزے دار پانی کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ افطاری اور سحری بھی گھپ اندھیر ے میں کرنے پر مجبور ہیں ، ٹرانس فارمر کی خرابی پر مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور حکومتی اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مینگورہ کے معروف پراپرٹی ڈیلر بخت شیر علی خان نے کہا کہ پانچ دنوں سے ٹرانس فارمر خراب پڑا ہے اور واپڈا سے رابطے پر انہوں نے چندہ اکٹھا کرنے کا کہا ہے جبکہ ممبران اسمبلی بھی اپنی ذمہ داری قبول نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر محلہ شاہد آباد کا خراب ٹرانس فارمر ایک دن کے اندر تبدیل یا مرمت نہیں کیا گیا تو فضا گٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام اور ممبران اسمبلی پر عائد ہو گی ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو تنہا چھوڑ کر اسلام آباد اور پشاور چلے گئے ہیں جبکہ ٹرانس فارمروں کی ذمہ داری کوئی بھی ممبر قبول نہیں کرتا ممبران صرف اخباری بیانات اور فوٹو سیشن تک محدود رہ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ جن لوگوں کو عوام نے منتخب کیا انکو بجلی میسر نہیں ہے جن لوگوں کے ووٹ سے کامیاب ہوئے انکو بے آسرا چھوڑا گیا ہے ۔
285 total views, 1 views today