پشاور (سوات نیوز ڈاٹ کام ) اسلامیہ کالج پشاور چار روزہ سولھواں بین الاقوامی شماریاتی سائنسز کانفرنس شروع ہوگئی۔کانفرنس کے پہلے روز کے مہمانِ خصوصی سابق وائس چانسلر اسلامیہ کالج پروفیسر ڈاکٹر رسول جان تھے۔اسلامیہ کالج پشاور کے روس کیپل ہال میں ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹسٹکس کے زیرِ اہتمام سولھواں انٹر نیشنل کانفرنس شروع ہوگئی۔جس میں نیشنل اور انٹر نیشنل سکالرز نے اپنے مقالے پیش کیے۔کانفرنس کو اسلامیہ کالج ،اسلامک کنٹریز سوسائیٹی آف سٹیٹسٹکس سائنسز ،عبدالولی خان یونیورسٹی اور آئی ایم سائنسز نے باہمی اشتراک سے ارگنائیز کیا ہے۔کانفرنس کے پہلے روزعبد الولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان،آئی ایم سائنسز کے ڈاکٹر عثمان غنی،سابق وائس چانسلر اسلامیہ کالج اجمل خان،صوابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عابد علی شاہ، انجنئیرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار، (ISSOSS)کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حنیف میاں،ڈاکٹر خالد قمر،پروفیسر محمد اسلم،اسلامیہ کالج کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان اور چیف ارگنائیزر پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ بھی موجود تھے۔پہلے روز کے اختتام پر مہمانِ خصوصی پروفیسرڈاکٹر رسول جان نے شرکاء میں شیلڈ تقسیم کیے۔سابق وائس چانسلر اجمل خان نے پروفیسر ڈاکٹر رسول جان کو بھی شیلڈ پیش کی۔
1,530 total views, 2 views today