سوات،لیبر کالونی پانڑ کے مزدوروں کا بیدخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، 2 کلو میٹر پیدل مارچ ، حکومت سے بیدخلی کا فیصلہ واپس لینے اور مزدوروں کے حال پر رحم کرنے کا مطالبہ ، طویل عرصہ سے گورنمنٹ لیبر کالونی پانڑ میں مقیم اور رہائش پذیر غریب محنت کشوں اور مزدوروں نے گزشتہ روز بیدخلی کے نوٹسز ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
اور لیبر کالونی سے مینگورہ تک 2 کلو میٹر تک پیدل مارچ کیا اور نعرے بازی کی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم طویل سے مختلف شعبوں سے وابستہ مزدور ہیں اور قانون کے مطابق ہم لیبر کالونی کے کوارٹرز میں رہ رہے ہیں اور تا حال پتہ نہیں ، کسی کے اشارے پر ہمیں بیدخلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ لیبر کالونی پانڑ کے مزدور اور محنت کش متفق اور متحد ہیں اور اپنے جائز حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بیدخلی کے نوٹسز جاری کرنے سے انصاف کے دعویداروں کی ناانصافی کی قلعی کھل گئی ہے ، ہم کو بیدخلی کرنے والوں کو کچھ نہیں ملیں گے ، لیبر کالونی سرکاری اور محض اس میں جو لوگ ، محنت کش رہائش پذیر ہیں انکی ملکیت ہے اور اس کی باقاعدہ قانون موجود ہے ، جس کی رو سے ہم اپنا حق حاصل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ، محنت کشوں نے صوبائی حکومت ، وزارت محنت و افرادی قوت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ہمیں لیبر کالونی سے بے دخل کرنے کے نوٹسز جاری رنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ، بصورت دیگر ہم اپنے بال بچوں سمیت احتجاجی مظاہرے کرنے اور سڑکوں پر نکلنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
450 total views, 1 views today