سوات،اہلیان خواجہ اباد کم وولٹیج اور ٹرانسفارمر کے خرابی کے خلاف روڈ پر نکل ائے،حکمرانوں اور محکمہ واپڈا کی خلاف شدید نعرہ بازی،ٹرانسفارمر کیلئے اج تک کی مہلت۔گزشتہ رات اہلیان خواجہ اباد نے بجلی کے کم وولٹیج اور گزشتہ ایک سال سے راستے میں کھڑی ہوئی ٹرانسفارمر ٹرالی کے خلاف جلوس کے شکل میں روڈ پر نکل ائے،جلوس قومی وطن پارٹی
کے رہنماء اقبال رحمن زرگر کے قیادت میں خواجہ اباد سے روانہ ہوا۔مینگورہ پولیس کے ایس ایچ او اور واپڈا کے حکام نے موقع پر پہنچ کر جلوس کو شریف اباد کے مقام پر روک لیا،اس موقع پر وطن پال یوتھ کے ضلعی صدر انور اقبال عیسی خیل بالے بھی موقع پر پہنچ گئے،واپڈا حکام اور مظاہرین کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد مزاکرات جاری رہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ محلہ خواجہ اباد کئی ہزار نفوس پر مشتمل ہے ،علاقہ کا ٹرانسفارمر ایک سال پہلے خراب ہوچکا ہے ،واپڈاحکام نے ایک سال پہلے عارضی طور پر ٹرالی میں ٹرانسفارمر بجھوادیا،ٹرالی گزشتہ ایک سال سے مین راستے میں کھڑی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس موقع پر اقبال رحمان زرگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاقے کیلئے مستقل بنیادوں پر 200kvٹرانسفارمر مہیا کیا جائے،بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے قیمتی الات جل رہے ہیں واپڈا علاقہ عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر فوری طور پرٹرانسفارمر کا مسئلہ حل کردیں،واپڈا حکام کے یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
477 total views, no views today


