سوات،چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کے افیسرز اور اہلکار عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، کسی بھی سرکاری محکمے میں کوئی بھی اہلکار کرپشن یا بد عنوانی میں پایا گیا تو اسے گھر چلتا کیا جائیگا ، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ناجائز منافع خوری ، غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت اور ناپ تول میں کمی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،
مجسٹریٹس اس سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بازاروں میں ناجائز منافع خوروں اور نرخ نامہ نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرے ۔ خراب بجلی ٹرانس فارمروں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنے ترقیاتی فنڈ سے ایک کروڑ 55لاکھ روپے واپڈا کو جمع کر دئیے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹرانس فارمروں کی عدم فراہمی ہمارے اور عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے ، واپڈا کے معاملے میں بعض سیاسی قائدین پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے جو کہ بلا جوازہے ،ہم ن لیگ سوات کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے بیان کو سراہتے ہیں جن میں انہوں نے واپڈا کو قصور وار ٹہرایا ہے جو حقیقت پر مبنی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف سرکاری محکموں کے افیسرز اور پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ، مینگورہ شہر میں ناجائز منافع خوری اور ناپ تول میں کمی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس مقصد کیلئے مجسٹریٹس اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وہ صوبائی حکومت کو رپورٹ پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی ٹرانس فارمروں کی خرابی کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہیں جس کیلئے ہم نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے واپڈا کو ایک کروڑ 55لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کروائی ہے تاکہ بجلی صارفین کے مشکلات کا بروقت ازالہ ہو سکے ، وفاقی حکومت اس سلسلے میں سوات سے امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں بلز کی مد میں سو فیصد ریکوری کے باوجود یہاں پر ٹرانس فامروں کی مرمت نہ کرنا اور بجلی وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کرنا سواتی عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے جس کے ہم مزید متحمل نہیں ہو سکتے ۔ بعض سیاسی جماعتوں کے قائدین پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو بجلی معاملے میں مرود الزام ٹہرا رہی ہے جبکہ حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے جو کہ ہر کسی کو معلوم ہے ۔ وہ واپڈا اور وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج کا لائحہ عمل طے کرے ہم اُن کا ساتھ دینگے ۔
583 total views, no views today


