کبل(الطاف خان ) تحصیل کبل ہنستا مسکراتا سوات آرمی کیمپ توتانوبانڈئی کے زیر اہتمام رنگین سوات کے مقابلوں میں ویلج کونسل منجہ اور ویلج کونسل ٹال کی پہلی پوزیشن،ضلعی کونسلر حیات خان اور ضلعی کونسلر ڈاکٹر رحمدل شاہ نے انعامات تقسیم کئے،صفائی نصف ایمان اور تندرستی کی علامت جبکہ رنگین سوات کا مقصد جنت نظیر وادی کے خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کرناہے،مقررین کا خطاب
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر نگرانی ہنستا مسکراتا سوات کے تحت رنگین سوات مقابلے گذشتہ روز تحصیل کبل کے یونین کونسل قلاگے اور یونین کونسل ٹال میں منعقد ہوئے جہاں پر یونین کونسل قلاگے کے ویلج کونسل منجہ اور قلاگے کے مابین صفائی ستھرائی کا مقابلہ ہوا جسمیں ویلج کونسل منجہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ضلعی کونسلر حیات خان نے بہترین کارکردگی پر ویلج کونسل منجہ کے ناظم آفرین خان اور سردار علی چاچا کو ونر ٹرافی دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صفائی نصف ایمان اور تندرستی کی علامت ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اہلیان علاقہ صفائی ستھرائی کوشعار بنا کر خود کو دنیا کی بہترین قوم ثابت کرینگے اس پروگرام کے تحت یونین کونسل ٹال کے ویلج کونسل دردیال ون،دردیال ٹو،بالا سمئی اور ویلج کونسل ٹال کے مابین مقابلہ ہوا جسمیں ویلج کونسل ٹال نے بہترین کارکردگی پر پہلی پوزیشن حاصل کی ضلعی کونسلر ڈاکٹر رحمدل شاہ نے ویلج کونسل ٹال کے ناظم احسان اللہ خان کو ونر ٹرافی دیتے ہوئے بہترین کارکردگی پر اہلیان ٹال کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو رکنے نہیں دیا جائے گا بلکہ اس مہم کو مسلسل جاری رکھ کر لوگوں کو صفائی ستھرائی کے عادی بنا دینگے تقریب کے دوران وی ڈی سی چئیرمین ملک احمد خان نے ویلج کونسل ٹال کی جیت کو پورے یونین کونسل کی جیت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہر خاص و عام صفائی کو شعار بنا کر سوات کے خوبصورتی میں کردار ادا کرینگے آخر میں لوگوں نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
2,008 total views, 2 views today