سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) خیبر پختونخوا پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسو سی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں جہانزیب کالج سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ، سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ، کیپلا کے ڈویژن جنرل سیکرٹری پروفیسر حامد اقبال ،پراوینشل نائب صدر پروفیسر ڈاکتر محمد رسول ، صدر ضلع سوات پروفیسر سمیع اللہ اور دیگر نے کہا کہ 2015 میں ہم نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ہم وعدہ کیا تھا کہ آنے والے بجٹ میں اپکے مطالبات حل کرکے سارمشکلات کا ازالہ کریں گے لیکن بجٹ میں کچھ بھی نہیں کیا گیا ، اس کے بعد 2017 میں ہم تمام پروفیسر ز نے بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کی ،جس میں انہوں نے ضمانت دیدیا کہ ہم آپ لوگوں کے مطالبات حل کرکے مشکلات حل کریں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی کے اور چیف سیکرٹری بھی موجود تھے ، اس حوالے صوبائی حکومت ایک سمری تیار کیا جسکا چھ مہینے ہوگئے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے ایک بار بھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے اپ گریڈیشن کریں اور سمری میں جو تر میم کیا گیا اسی فوری طور واپس لیا جائے اور غیر ترمیم شدہ سمری جلد ازجلد منظور کیا جائے ، انہوں نے کہا اگر 17اپریل تک ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو ہم تمام پروفیسرز بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے ۔
1,438 total views, 2 views today