سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدو شریف کا باقاعدہ افتتاح ڈیڈ ک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے کی ، اس موقع پر افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتے ،تعلیم کی بدولت ہمارے بچوں میں شعور بیدار ہوجاتا ہے اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا تعلیم کی مد میں صوبائی حکومت نے بہت فنڈ ز جاری کئے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے ، انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری ہائر سکول ودودیہ سیدوشریف پر تقریباً 20ملین روپے کی لاگت آئی ہے ،جو آج مکمل ہوکر جس سے ہمارے بچے مستفید ہوں گے ، انہوں نے سکول میں امتحانی حال کا بھی افتتاح کیا ، اس موقع پر تحصیل کونسلر زاہد خان ،ناظم حیدرعلی ، نائب ناظم انعام اور دیگر بھی موجود تھے ۔
2,428 total views, 2 views today