کبل(تحصیل رپورٹر) یونین کونسل توتانوبانڈئی میں پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں ،علاقے کے تمام پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلانے کے لئے عملی جدوجہد جاری ہے عوام کا تعاون جاری رہا تو عنقریب پاکستان پولیو فری ملک بن جائے گا ان خیالات کا اظہار یوپیک چئیرمین یوسی توتانوبانڈئی محمد اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج اور خطرناک بیماری ہے جو بچے کو عمر بھر کے لئے معذور بنا دیتا ہے جس کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ نسل نو کو اس موضی مرض سے محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل توتانوبانڈئی اور ملحقہ علاقوں سے پولیو خاتمہ کے لئے سی ڈی توتانوبانڈئی کا عملہ،اساتذہ کرام،سیاسی و سماجی شخصیات اور ٹیم ممبران انتھک محنت جاری رکھے ہوئے ہیں اور مہم سے پہلے ،مہم کے دوران اور مہم کے بعد بھی لوگوں کے ساتھ رابطہ میں رہ کر پولیو خاتمہ کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ 9اپریل سے شروع ہونے والے مہم کے لئے خصوصی تیاریاں کی گئیں تھے جبکہ کیچ اپ ڈے پر گاڑی پر سپیکر باندھ کر گاؤں گاؤں جاتے ہوئے تمام لوگوں کو آگاہ کرنے سمیت تمام بچوں خصوصا مس چلڈرن تک رسائی اور ویکسین کی اہمیت بارے اعلانات کئے گئے ہیں جس کے بعد امید کی جاتی ہے کہ علاقے میں کوئی بھی بچہ قطروں کے بغیر نہیں رہ گیا ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ اگر عوام کے تعاون کا سلسلہ جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کو پولیو فری ملک قرار دیا جائے گا اور تمام پاکستانی بغیر کسی تکلیف کے دنیا کے ہر کونے تک سفر کر سکیں گے۔
1,564 total views, 2 views today