سوات،سوات میں عید الفطر کی خریداری عروج پر پہنچ گئی، لوگوں نے بازاروں کا رخ کرلیا، گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام ، ٹریفک اہلکاروں کے علاوہ عام پولیس بھی سڑک کھولنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگے، ضلع سوات میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر انتہائی قریب اتے ہی سر شام سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہے،
روزہ افطار کرتے ہی عوام جوق درجوق بازاروں کا رخ کرتے ہیں اور خریداری میں مصروف ہوتے ہے جو رات گئے تک جاری رہتی ہے، تنگ سڑک اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے مینگورہ شہر کی سڑکیں گھنٹوں گھنٹوں بلاک رہتی ہے، اس سال ٹریفک پولیس کیساتھ ساتھ دیگر پولیس فورس بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن ٹریفک جام کم نہیں ہوتا، ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہر کے نزدیک اپنے گاڑیاں کھڑی کرکے شاپنگ کرلیا کریں تو ٹریفک جام اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
431 total views, 1 views today