سوات( سوات نیوزڈاٹ کام )بنڑپولیس کو روزہ لگ گیا، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کی ایماء پر نوجوان کو تشددکا نشانہ بناکر حوالات میں بند کردیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نوجوان سمیع اللہ سکنہ طاہر آباد بنڑپولیس سٹیشن میں ملزم کیلئے افطاری لے گیا جہاں پر پولیس سٹیشن میں موجود محررسمیت پانچ اہلکاروں نے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کی ایما ء پراسے شدید تشدد کانشانہ بنا اور بعدمیں حوالات میں بند کردیا جب اس سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی کو کال کی تو موصوف نے کا ل اٹینڈ کرنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی ایس پی سٹی کے سرکل میں پولیس گردی کے کئی واقعات ہو چکے ہیں جس کی انکوائری فائل میں بند پڑی ہے ، جب نوجوان سمیع اللہ نے آئی جی کمپلنٹ سیل پر شکایت کی تومحر ر نے خوکو اور پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کیلئے رپورٹ دی کہ مذکورہ نوجوان پولیس سٹیشن میں موجود ملزمان کی تصویر بنا رہا تھا اور یہ بھی کہا کہ مذکورہ نوجوان پولیس سٹیشن آکر مجھ سے غیرقانونی کام کراتا ہے ، انکار پر مجھے بے جا تنگ کرتا ہے ،دوسری جانب علاقہ عوام پولیس گردی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اورحکام سے مداخلت کا مطالبہ کردیاہے۔
1,212 total views, 2 views today