سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات ستمبر 2018 میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے ریسرچرز، پروفیسرز اور تعلیم و تحقیق کے شعبے سے وابستہ دوسرے لوگ شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی آف سوات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ ہمالین یونیورسٹیز کانسورشیم اور دیگر متعلقہ اداروں کا تعاون حاصل ہے۔کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی خاطر گذشہ روز خیبر پختونخواہ کے مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کو مدعو کرکے اس سلسلے میں ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کی خاطر ان وائس چانسلرز کی رائے لی گئی اور کانفرنس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ شریک وائس چانسلرز نے یونیورسٹی آف سوات کے اقدام کو سراہا اور اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان اور سینٹر فار پلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن شیر اور اُن کے دیگر ٹیم ممبران کے کوششوں کی تعریف کی جن کی انتھک محنت کی وجہ سے ہمالین یونیورسٹیز کانسورشیم نے یہ بین الاقوامی کانفرنس یونیورسٹی آف سوات میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شریک وائس چانسلرز نے یونیورسٹی آف سوات کو کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے اپنی بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ کانفرنس یونیورسٹی آف سوات کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں تعلیم و تحقیق کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
904 total views, 2 views today