سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین اور متحدہ علماء سوات کانامزد امیدوار برائے این اے 3مولانا حجت اللہ نے کہاہیں کہ جیت کر تعلیم ، صحت ، صاف پانی سمیت دیگر مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔پہلے بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ ہسپتال ، بائی پاس ، سوئی گیس اور سکول ،کالجوں کی تعمیر ہماری کوششوں سے ہوئی ہیں۔ آئندہ بھی قوم کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عثمان آباد ، میاگانو چم سمیت دیگر جگہوں پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل اور متحدہ علماء سوات پینل جیت کا نشان بن چکا ہے ۔25جولائی کو دھوکہ فراڈ اور کرپشن زدہ لوگوں کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا ۔
1,436 total views, 2 views today