سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف کے پریس ریلیز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ / دارالقضاء سوات کے حکم کے مطابق تمام وہ طلباء و طالبات جنہوں نے میٹرک سالانہ امتحان 2018میں کلاس نہیم میں پرچہ/ پرچہ جات منسوخ کی ہو کیلئے میٹرک سپلیمنٹری امتحان 2018میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے ، اگر کوئی طالبعلم مذکورہ امتحان میں شامل ہونا چاہتا ہو تو وہ داخلہ فارم بمعہ نارمل فیس کے ساتھ دفتری اوقات میں میٹرک سیکشن لاکر جمع کرائیں اور رول نمبر حاصل کریں ، نیز یہ بھی نوٹ فرمائیں کہ سپلیمنٹری 2018کا امتحان اسی ماہ کے 29 تاریخ سے شروع ہوگا ، مزید معلومات کیلئے درجہ ذیل نمبر 0946-865671پر رابطہ کرسکتا ہے ۔
1,224 total views, 2 views today
Comments