سوات، سوات نیوزڈاٹ کام نے اپنے اصلاحی پروگراموں کی ویڈیو کیسٹ ریلیز کا اعلان کردیا، کل بروز اتوار اصلاحی پروگرام کی کیسٹ ریلیز کیا جائیگا، سوات نیوز ڈاٹ کام نے مختلف علاقائی اور قومی مسائل پر مزاحیہ اصلاحی پروگرام اپنے ویب سائیٹ کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے تھے، جس کو پاکستان سمیت پورے دنیا میں سراہا گیا تھا،اورا ن اصلاحی پروگراموں کو انٹر نیٹ پر کافی پذیرائی مل گئی تھی ،
جس کے بعد سوات نیوز ڈاٹ کا م کے انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ان پروگراموں تک رسائی حاصل ہو سکیں، اور وہ ان پروگراموں کو دیکھ سکیں، سوات نیوز ڈاٹ کام کے انتظامیہ نے کل بروز اتوار اپنے اصلاحی پروگراموں پر مشتمل سی ڈی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ سی ڈی کیسٹ سوات سمیت شانگلہ، بونیر ، پشاور ، کراچی، مردان اور ملک کے دیگر حصوں میں سی ڈی دکانوں پر دستیاب ہو گی۔
538 total views, 1 views today