چکدرہ،مالاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذکے معاملے پرگزشتہ روزچکدرہ فشنگ ہٹ ریسٹ ہاوس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے ہونے والے اہم اجلاس کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ کسٹم ایکٹ کے معاملے پر مالاکنڈڈویژن کے عوام سراپااحتجاج ہیں جبکہ حکومتیں ٹس سے مس نہیں ہورہی ہیں۔انٹی کسٹم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کاشیڈول برقراررہے گا۔قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں قراردادیں لائی جائیں گی اور ایکشن کمیٹی اضلاع کی سطح پر قوم کواعتماد میں لے گی۔اس سے قبل قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بخت بیدارخان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک جن منتخب ممبران اسمبلی اور دیگرمقررین نے خطاب کیا ان میں ممبران قومی اسمبلی نون لیگ کے ڈاکٹرعباد، تحریک انصاف کے جنیداکبرخان،جماعت اسلامی کے شیراکبرخان جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی پی پی پی کے صاحبزادہ ثناء اللہ ،تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدرعلی اورفضل حکیم،جے یوآئی کے مفتی فضل غفور ،عوامی نیشنل پارٹی کے سیدجعفرشاہ اور قومی وطن پارٹی کے بخت بیدارخان شامل تھے۔مقررین نے کسٹم ایکٹ کی سمری وفاق کوبھجوانے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ان کی صوبائی حکومت پر شدیدتنقید کی اور زوردیاکہ جوعوامی نمائندے قوم کے حقوق کاتحفظ نہیں کرسکتے انہیں منتخب ایوانوں میں بیٹھنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔انہوں نے کہاکہ حکومتیں عوام کوریلیف دیا کرتی ہیں لیکن ہماری منتخب حکومتیں عوام کو مسائل اور مشکلات سے دوچارکرنے کے منصوبے بنارہی ہیں جوباعث تشویش امرہے۔انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ صوبائی حکومت مختلف شعبوں میں آئے روزوفاق کوسمری بھجواتی ہے جن پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتاجبکہ کسٹم ایکٹ کی سمری کی منظوری میں عجلت سے کام لیاگیا۔ ممبران اسمبلی نے کہاکہ منتخب ایوانوں قراردایں لانے سمیت 8 اگست سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شدید احتجاج بھی کیاجائے گا۔اجلاس سے اپنے خطاب میں ایم این اے ڈاکٹر عباد نے کہاکہ گوکہ کسٹم ایکٹ کی واپسی اتناآساں نہیں ہے تاہم اگراستعفوں کامرحلہ آیاتونہ صرف وہ استعفیٰ دیں گے بلکہ ان کے بھائی انجیئنرمقام جوکہ وزیراعظم کے مشیر ہیں بھی اپنے منصب چھوڑدیں گے جبکہ ایم پی اے سید جعفر شاہ اور صاحبزادہ ثناء اللہ نے کہاکہ ممبران اسمبلی، سینیٹرز اورمشیروں پر مشتمل 38عوامی نمائندے ایک بڑی قوت ہے جوحکومتون کوہلاکررکھ دیتی ہے۔ ایکشن کمیٹی کے ترجمان فضل رحمان نونو،جے یوآئی کے سابق سینیٹرراحت حسین اور اے این پی دیر لوئر کے صدر حسین شاہ یوسفزئی نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیااور کہاکہ کسٹم ایکٹ کے نفاذکے خلاف پوری قوم متحد ہے اور جب تک یہ ظالمانہ ایکٹ واپس نہیں لیاجاتاان کااحتجاج جاری رہے گا۔مقررین کے مطابق 27جولائی کوشٹرڈاؤن اور 5اگست کو پہیہ جام ہڑتال سے حکومت کو قوم کے جذبات کااندازہ ہوجائے گاجبکہ 10اگست کواسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرناحکومت برداشت ہی نہیں کرپائے گی۔مقررین نے اس موقع پر تجاویزدیتے ہوئے کہاکہ ایکشن کمیٹی وزیراعظم ،صدرمملکت اور وفاقی وزیرخزانہ سے ملاقات کرکے اپنامؤقف ان کے سامنے رکھیں اور اگرمعاملہ اس سے بھی حل نہیں ہوتاتومنتخب ممبران اسمبلی سے استعفے طلب کریں گیاجلاس سے غیر حاضر وزراء ممبران قو می اسمبلی و صو با ئی اسمبلی سینٹرز پر شدید تنقدید کی گئی اور انہیں ملا کنڈ ڈویژن کے عوام کا سخت وقت میں ساتھ نہ دینے پر ائندہ عوامی اجتما عات میں میں شر یک نہ کر نے اور انکے گھروں کا گھیراو کر نے کی دھمکی بھی دی گئی ہے اجلاس مین شر یک تمام پا ر ٹیوں کے زمہ داروں نے اگلے احتجاجی مر حلوں اسمبلی کے اندر اور پا ر لیمنٹ ہا وس کیسامنے دھر نے میں اپنے اپنے پار ٹیوں کے ممبران اسمبلی اور سینٹرز کی شمو لیت یقینی بنا نے کی یقین دہا نی کر ائی ۔
1,022 total views, no views today


