بریکوٹ، بریکوٹ تحصیل کونسل بریکوٹ کا زیر صدر ات نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ۔جسمیں تحصیل کونسلر و سنیٹیشن چیرمین حاجی نواب ،تحصیل کونسلر عدنان خان ،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،اقلیتی تحصیل کونسلر تلک کمارکے علاوہ ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان و دیگر موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحما ن نے کہاکہ ٹی ایم اے بریکوٹ میں صفائی عملہ نہ ہونے کے برابر ہے پورے تحصیل کے لئے صرف چھ صفائی سٹاف ہے جوکہ بہت کم ہے ۔صفائی سٹاف کی تعداد میں اضافے کے لئے جلد وزیر اعلیٰ خیبر پخٹون خواہ کے علاوہ وزیر بلدیات سے ملاقات کریں گے اور ہر صورت میں یہ مسلۂ حل کریں گے۔تحصیل کونسلر فضل اکبرخان نے کہاکہ حالیہ بارشوں نے بریکوٹ میں تباہی مچادی ہے مگر ٹی ایم اے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قلیل سٹاف کے باوجود بازار کو صاف رکھنے کی بھرپور کوشش کی ۔جس پر ٹی ایم اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔عدنا ن خان نے کہاکہ بریکوٹ بازار میں فٹ پاتھ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے روانی میں خلل پڑ رہا ہے لہذا فوری طور پر تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے ۔ سنیٹیشن چیرمین حاجی نواب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈمپنگ گراؤنڈ کی چاردیواری جلد مکمل کرکے بریکوٹ بازار کے کچرا ٹھکانے کا مسلۂ حل کیا جائے ۔امسال 14اگست شایان شان طریقے سے منائیں گے اسی دن ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا ۔اقلیتی تحصیل کونسلر تلک کمار نے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت پر کہاکہ ہندوستان فوری طور پر کشمیریوں پر ظلم فوری طور پر بند کریں ۔مزید انہوں نے کہاکہ رات کو بریکوٹ ہسپتال کے سامنے تما م میڈیکل سٹور ز بند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے معمول نوعیت کے مریض بھی سیدوشریف ہسپتال جانے پر مجبور ہوتے ہیں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام ان میڈیکل سٹور وں کو باری باری رات کو ٖڈیوٹی پر معمور کیا جائے ۔آخر میں تحصیل کونسلر حاجی نواب نے تحصیل کونسل میں عبدالستار ایدھی کے وفات کو عظیم سانحہ قرار دیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں مانگیں گئیں
620 total views, no views today


