سوات، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس میاں محمدآصف نے پولیس ٹریننگ سکول میں میس ہال کے افتتاح کے موقع پر نئے ریکروٹس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ریکروٹس کے چھ ماہ کورس میں انکو جو تربیت دیجاتی ہے وہ اس تربیت پرعمل کرے ،پولیس کورس سیکھنے کیلئے اس پر خصوصی توجہ دے،پولیس کورس مکمل کرنے کیبعد ملک وقوم کی خدمت کرنے میں کردارادا کریں،یہ ہم سب پر فرض ہے کہ ملک وقوم کی خدمت کریں ،مظلوم کے بد دعاسے بچنا ،اور مظلوم سے دعا لینے کا عزم بھی کرلیں ،انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں خیبر پختونخواہ پولیس کا نام بڑے اعزازکے ساتھ لیا جاتا ہے ،پولیس کی بھرتیوں میں کرپشن اور سفارشی کلچرکو ختم کیا گیاہے ،حق حقدار تک پہنچانے میں کسی قسم کی مدا خلت برداشت نہیں کرینگے، خیبر پختونخواہ پولیس کسی بھی چیلنجز سے نمنٹنے کیلئے تیار ہیں،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس میاں محمدآصف نے پولیس ٹریننگ سکول میں کلاسوں کا معائینہ بھی کیا اور آفیسروں سے خطاب بھی کیا،جبکہ ڈی آئی جی آفس میں ملاکنڈ ڈویژن بھرکے مختلف ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کی آعلیٰ سطح کے اجلاس سے بھی خطاب کیا
1,132 total views, no views today


