سوات، ملاکنڈڈویژن میں نافذ کسٹم ایکٹ کو واپس لینے کے بعد ڈویژن بھر میں جشن ، مٹھائیاں تقسیم، پانچ اگست کو ہونے والا پہیہ جام ہڑتال واپس، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالاکنڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، جس کے بعد ڈویژن ہیڈ کوارٹر سوات سمیت پورے سات اضلاع میں جشن کا سماں ہے، مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے خوشی کی طورپر ریلیاں نکالی جارہی ہے، جبکہ کسٹم کیخلاف ایکشن کمیٹی نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے بعد مٹھائیاں تقسیم کردی ہے، اسی طرح پانچ اگست کو ہونے والے پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی گئی ہے۔
1,220 total views, no views today
Comments


