سوات، متحدہ طلباء محاذ ضلع سوات کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز چیئرمین ڈیڈک وممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان سے ملاقات کئے ،وفد کے قیادت چیئرمین ارشد ایوب نے کیا جبکہ صدر غلام علی ، ضلع یوتھ کونسلرملک اصف شہزاد ، شیراز اور انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ، پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن ، اسلامی جمعیت طلبہ ، وطن پال سٹوڈنٹ فیڈریشن ،پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن ،مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن سمیت مختلف کالجوں کے طلباء بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا ذاتی کوشش ہے کہ کوئی بھی طالب علم کا وقت ضائع نہیں ہونے دینگے ، انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں کالجوں کے حوالے سے گزشتہ روز میں نے خصوصی طور پر وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کیا تھااور سوات کے کالجوں میں طلباء کو درپیش داخلوں کے مسائل سے اگاہ کیا تھا جس پر وزیر اعلی نے مکمل طور پراپنے طرف سے یقین دہانی کرائی ہے ۔
658 total views, no views today


