سوات ، یونیورسٹی آف سوات کے زیراہتمام ’’گرین خیبرپختونخوا‘‘مہم کے سلسلے میں شجرکاری مہم کے دوسرے مر حلے کاآغازہوگیاہے جس کے تحت چارباغ میں یونیورسٹی کیلئے حاصل کی گئی اراضی پرمزید ایک ہزارپودے لگائے گئے ۔جبکہ مجموعی طورپرآٹھ ہزارپودے لگانے کاہدف مقررکیاگیاہے ۔ ڈائریکیٹو ریٹ آف سوشل ورک کے انچارج لیکچرر عمران کے مطابق گزشتہ روزچارباغ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء اورمختلف ڈیپارٹمنٹس کے سوشل ورک کوآرڈی نیٹررز جن میں
رفیع اللہ، سنٹرفارمنیجمنٹ اینڈکامرس کے سوشل ورک کوآرڈی نیٹرعبدالمتین، ڈاکٹر عندالوھاب، لیکچرر محمد سلیمان، لیکچرر عماد خان، لیکچرر کرامت، لیکچرر نور صمد، لیکچرر حمید، لیکچرر ضیاء الدین اور لیکچرر ثناء للہ نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیااورایک ہزارپودے کاشت کئے ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف سوات ’’گرین خیبرپختونخوا‘‘مہم کے سلسلے میں یونیورسٹی کے علاوہ ضلع سوات ، شانگلہ اوربونیرمیں قائم کالجوں کے طلبہ کے ذریعہ بھی یہ مہم چلائے گی جس میں مجموعی طورپرآٹھ ہزارپودے کاشت کئے جائیں گے۔
462 total views, no views today


