سوات، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قیموس خان کے بھائی مختیار علی نے بھی خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے درجن بھر کارکنوں کیخلاف رپورٹ درج کرنے کیلئے تحریری درخواست دیدی، پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن میں مختیارعلی نے ایک درخواست دیدی ہے جس میں ان کے گھر پر حملے،توڑپھوڑ اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے سمیت پتھراؤ سے خاتون نشاط بی بی ،مختیار علی،افتخار علی،عبداللہ،شفیق اور شہاب کے زخمی ہونے پر پی ٹی آئی کے ایک درجن سے زائد کارکنوں کیخلاف کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نہ ان کی ایف آئی آر درج کراتی ہے اور نہ ہی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا جاتا ہے ،ن لیگ نے الزام عائد کیاہے پولیس پی ٹی آئی حکومت کے دباؤ پر ان کا مقدمہ درج نہیں کراتی دوسری جانب پولیس ذرائع کہنا ہے کہ روزنامچہ رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے اخری اطلا عات آنے تک پولیس کی بھاری نفری قیموس خان کی رہائش گاہ میں موجود رہی اور مقدمہ میں ملوث بی بی اے نہ کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لئے مذاکرات کرتی رہی
514 total views, no views today


