سوات ،ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت کی بدولت ہم ترقی کے منازل باآسانی طے کرسکتے ہیں ، اساتذہ اور والدین فروغ تعلیم کیلئے کردار ادا کریں ، ہماری صوبائی حکومت صوبے میں تعلیمی ترقی کیلئے تمام تر وسائل کر بروئے کار لا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول بلاک 2 رحیم آباد میں سالانہ اینول ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہؤے کیا اس موقع پر ڈی ای او محکمہ تعلیم میں عبد اللہ خان ، سابق تحصیل ناظم شاہی دوران ، پی ٹی آئی کے رہنماؤں اقبال محمود خان ، سیف اللہ خان اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،
جبکہ سکول انتظامیہ سکول اراضی اور بلڈنگز کے مسائل سے فضل حکیم کو آگاہ کیا ، سکول کے بچوں اور بچیوں نے تقریب میں ملی نغمے ، خاکے اور تقاریر پیش کیں ، فضل حکیم خان نے کہا کہ رحیم آباد وسیع و عریض علاقہ ہے جہاں پر مزید پرائمری سکول تعمیر کرنے اور بچوں کو تمام تر سہولیات سکولوں میں فراہمی کیلئے اقدامات کرینگے اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا ، تقریب میں شاہی دوران سابق تحصیل ناظم نے سکول کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما اقبال محمود خان نے کامیاب ہونے والے بچوں کیلئے 10 ہزار روپے کا اعلان کیا ، تقریب میں خواتین نے بھی شرکت کی ، ایم پی اے فضل حکیم خان نے مسائل کے حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کر کے سکول کی آراضی کے حوالے سے اقدامات کرینگے اور مزید سکول تعمیر کئے جائیں گے ۔
402 total views, no views today


