سوات،سوات کے علاقے رشہ گٹہ میں زیر تعمیر عمارت کی شٹرنگ سکول میں گرنے سے تیسری جماعت کی طالبہ زخمی ہوگئی ،پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے رشہ گٹہ میں گل محمد نامی شخص کی زیر تعمیر عمارت کی شٹرنگ اچانک گرگئی جو قریبی گرلز اسکول کی عمارت میں گرگئی جہاں پر تیسری جماعت کی طالبہ فاطمہ دختر تاج محمد سکنہ دنگرام نیچے آکر زخمی ہوگئی
جسے فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔خوازہ خیلہ ، بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو زخمی کردیا، ہسپتال منتقل ، مقدمہ درج ۔خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ بٹئی سے تعلق رکھنے والے مصباح اللہ ولد شیر زادہ نے اپنے دوسرے بھائی کو فضل اکبر ولد شیر زادہ کو گولی مارکر زخمی کردیا ، زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال خوازہ خیلہ لایا گیا ، جس کو وہاں طبی امداد دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
453 total views, no views today


