سوات،سوات میں پانچ روزہ فہم القرآن وسنت کورس اختتام پذیر ہوگیا ،اجتماعی دعا کے موقع پر انتہائی رقت آمیزمناظر دیکھنے کو ملے ،کورس کے آخری روز ضلع بھر سے ہزاروں مردوخواتین شریک ہوئے اور گراسی گراؤنڈ کھچاکھچ بھرارہا ،جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام گراسی گراؤنڈمینگورہ پر 7مئی سے شروع ہونے والا فہم القرآن وسنت کورس اختتام پذیر ہوگیا
کورس کے آخری روز کورس کے مدرس اور شعبہ فہم دین خیبر پختونخوا کے انچارج مولانا محمد ااسماعیل نے مناظر جنت کے موضع پر سورہ الدھر کی آیات مبارکہ کا مدلل درس دیا ،اس موقع پر ان کاکہناتھا کہ اللہ تعالیٰ نے مومنین کے لئے جنت تیار کی ہوئی ہے اور جنت ان لوگوں کو نصیب ہوگی جو اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپناکر زندگی گذاریں انہوں نے کہاکہ مردوخواتین سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ لادینی قوتوں کے نرغوں سے نکل کر اسلام کا لبادہ اڑے تاکہ ہماری زندگی آسان اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں متوجہ ہوجائے انہوں نے کہاکہ آج بے دینی کی وجہ سے ہم پر ظالم حکمران مسلط ہیں اور یہی حکمران دشمن کے آلہ کار بن کر کام کررہے ہیں اسی طرح ہمارے اداروں میں بھی دین کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ہم مختلف آزمائشوں اور مشکلات سے دوچار ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج کے دن جبکہ قرآن کریم کاکورس مکمل ہونے کو ہے ہم سب کو یہ عہد کرلینا چاہیے کہ ہم اللہ کے حضوراپنے گناہوں کی توبہ کرکے اپنی زندگی اسلام کے طرز زندگی پر گذاریں گے تاکہ ہماری زندگی بدل جائے ،اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخواکے امیر پروفیسر محمد ابراہیم نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ قرآن کریم ہمارے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہمیں اس کتاب مقدس سے راشتہ جوڑلینا چاہیے ،کورس کے اختتام پر مولانا محمد اسماعیل نے اجتماعی دعامانگی اور اللہ کے حضورروروکر دعامانگی جس پر مجلس میں موجود ہزاروں مردوخواتین بھی رو روکر اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے رہے ۔
498 total views, no views today


