سوات ، کمپیوٹر آپریٹرز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر عالم خان نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کمپیوٹر آپریٹر کو سکیل 16 دینے کیلئے اقدامات کر کے محرومیوں کا ازالہ کرے ، بصورت دیگر ہم احتجاج ، ہڑتال کا راستہ اپنانے سے دریغ نہیں کرینگے اور صوبہ بھر کے کمپیوٹر کو خاموش کر دینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپکا ہاؤس میں ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
اس موقع پر جنرل سیکرٹری سکندر حیات ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امجد علی ، پریس سیکرٹری انعام خان ، صدر اول فیروز خان ، صدر دوم عمران زیب ، آفس سیکرٹری سید غنی ، بورڈ صدر افتخار احمد ، جنرل سیکرٹری سردار علی ، احمد علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ کمپیوٹر آپریٹرز محکموں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت نے ان کو اپ گریڈیشن میں نظر انداز کیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کلرکس کی اپ گریڈیشن پر ہم خوش ہیں تا ہم کمپیوٹر آپریٹرز کو کیوں نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ہم احتجاجاً دن میں 2 گھنٹے تک دفاتر سے بائیکاٹ کرینگے اور مزید احتجاج سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ، ہمیں قانوناً حقوق دیئے جائیں اور جائز حقوق کیلئے ہم مزید کسی احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے گا انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، صوبائی سینئر وزیر برائے خزانہ سراج الحق سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
525 total views, no views today


