سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔25ستمبر 2017ء ) اتوار کے دن 1بجے سیکیورٹی فورسزکی جانب سے منظر بابا مزار،تحصیل بٹ خیلہ کے اطراف میں آپریشن کیا گیاجس میں دہشت گرد گل کریم نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہلاک ہو گیا۔ دہشت گرد گل کریم تحریک طالبان پاکستان مالاکنڈ ڈویژن کا نائب امیر تھاجو کہ اپریل2017سے چارسدہ ،مردان ،باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو جایا کرتا تھادہشت گرد گل کریم بہت ساری تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
1,340 total views, no views today
Comments



