سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے سوات میں بجلی، گیس اور کالام سڑک کے منصوبے اسی حکومت میں مکمل ہونگے، ائندہ حکومت ن لیگ کی ہی ہوگی، تبدیلی والے ناکام ہوگئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے بریکوٹ میں قومی جرگہ کے صدر صدیق علی کیساتھ تعزیت کے موقع پر کہی ، اس موقع پر ن لیگ کے کارکن اور عہدیدار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے،انہوں نے کہا این اے 120کے بعد این اے4 بھی جیتیں گے، انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی کالام سڑک مکمل ہوجائیگا، جبکہ گیس کی بڑی لائن بھی مینگورہ شہر تک اجائے گی، جس سے گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، جبکہ بجلی کے مسئلے پر بھی قابو پالیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں ن لیگ مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائی گی، جبکہ تبدیلی کی باتیں کرنے والے اپنے گھروں کو رخصت ہو جائیںگے۔
1,249 total views, no views today



