بریکوٹ(سوات نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ تحصیل صدر انجنیئر شرافت علی نےکہا کہ پہلے بھی عمران خان کے سپاہی تھے اور ائندہ بھی رہیں گے، جن لوگوں نے مجھے پارٹی رکنیت سے محروم کیا تھا، عدالت نے ان کیخلاف فیصلہ سنا دیا، رکنیت کی بحالی کیلئے جرگہ ضلعی صدر کے پاس بھجوائین گے، ائندہ الیکشن میں جنہوں نے فارورڈ بلاک بنایا تھا اس کا ساتھ نہیں دینگے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقد کارکنوں اور رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عدالت نے انصاف کیا ہے جن لوگوں نے تبدیلی کا مذاق اڑایا تھا، ان لوگوں کیخلاف عدالت نے فیصلہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان کیساتھ تھے ائندہ بھی رہیں گے، عمران خان جس کو پارٹی ٹکٹ دینگے، ان کا ساتھ دیا جائیگا، لیکن جنہوں نے تحریک انصاف کے خلاف فارورڈ بلاک بنا یا تھا، ان کو کسی بھی صورت سپورٹ نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ پارٹی رکنیت سیاسی بنیادوں پر ختم کی گئی ہے، اب نیا کابینہ اگیا ہے، جبکہ عدالت نے بھی مجھے باعزت بری کردیا ہے اور جو ایف ائی ار درج کیا گیا تھا عدالت نے اس کو سیاسی انتقام سے تشبیہ دی ہے، لہذا تحریک انصاف کے ضلعی صدر فضل حکیم میری رکنیت بحال کردیں، اس سلسلے میں ایک جگہ زاہد خان کی سربراہی میں بنایا گیا جس میں ہر یونین کونسل سے دو افراد کو نامز د کیا گیا ، یہ جرگہ مراد سعید ، محمود خان، اور فضل حکیم سے انجنیئر شرافت علی کی رکنیت بحالی بارے گفتگو کرینگے ۔ جس کے بعد ائندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔
1,868 total views, no views today



