سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)تحصیل ناظم اکرام خان کی اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی سے ملاقات ،سوات کے سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ،گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی سوات کے رہنماء اور تحصیل ناظم بابوزی اکرام خان نے مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات کی اس موقع پر ضلعی ناظم مردان حمایت اللہ مایار بھی موجود تھے ،امیر حیدر خان ہوتی نے ان سے گفتگو میں کہا کہ صوبہ بھر میں عوامی نیشنل پارٹی کا گراف بڑھتا جارہا ہے اور عوامی دھڑادھڑ اے این پی میں شمولیت اختیار کر رہے انہوں نے کہا کہ کارکن عام انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردئے اور باچہ خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ ائندہ انتخابات میں اے این پی بھر پور کامیابی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ انے والا دور اے این پی کا ہے اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ سوات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک بڑی قوت ہے اور ائندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے ۔
1,276 total views, no views today



