بریکوٹ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 07اکتوبر 2017ء ) بریکوٹ انتظامیہ نے سکول گاڑیوں کے اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری کے خلاف اقدامات شروع کردےئے۔آئندہ ہفتے سکول پرنسپلز، پولیس ، بریکوٹ ٹرانسپورٹ اڈے کے نمائندوں کا میٹنگ طلب کرلیا۔جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمدجان نے اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن بریکوٹ میں سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے گاڑیوں میں حد درجہ اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے خلاف بریکوٹ انتظامیہ بھرپور کاروائی کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ائندہ ہفتے سکول پرنسپلز،پولیس او ر ٹرانسپورٹ اڈے کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہوگی جس میں کم عمر ڈرائیوز،اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کے خلاف سب ڈویژن بریکوٹ میں سخت آپریشن شروع کیاجائے گاخلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی
1,378 total views, no views today



