مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ، 06اکتوبر2017ء)کوکارئی پولیس نے چوری کرنے والے دو افراد گرفتار کر لئے،چوری کئے گئے دو موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے، پولیس کے مطابق کوکارئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کرنے والے دو افراد محمد مجتبیٰ اور امجد کو گرفتار کر لیا ، اُن کے قبضے سے دو چوری کئے گئے موٹر سائیکل اور دیگر پارٹس بھی بر آمد کر لئے، پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔
1,254 total views, no views today
Comments



