سوات ( رپورٹر /سوات نیوز ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے ایریگیشن کے ایس ڈی او بختیار خان کے ہمراہ شہید آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پرناظم مسلم خان ،نائب ناظم فاروق خان ،جنرل کونسلر حاجی نواب ،داود خان،شیر عالم سمیت علاقے کے معززین ،پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھے۔ چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے ایریگیشن کے ایس ڈی او بختیارخان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید آباد میں نکاسی آب کے نالوں اور سڑکوں کے اطرف کی نالیوں کو پختہ اور کشادہ کرنے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ سیلابی پانی کے نقصانات پر ہمیشہ کیلئے قابو پایا جا سکے اور مکانوں اور دکانوں کو سیلاب کی صورت میں نقصان با لکل نہ ہو ۔فضل حکیم خان نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے پی کے 80کو مثالی حلقہ بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر،حفاظتی پشتوں کی تعمیر،گرین بلٹس کی تعمیر ،خوڑ وں اور نالیوں سے ملبہ ہٹانے وغیرہ کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنااور نقل و حمل کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے ہر مشکل کو حل کرنے کیلئے اپنے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں اور عوام کے خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔ اس موقع پرفضل حکیم خان نے اختر آباد پل پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیااور تعمیراتی کام پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پرعلاقہ کے عوام نے شہیدآباد میں نکاسی آب کے نالوں اور سڑکوں کے اطرف کی نالیوں کو پختہ اور کشادہ کرنے اور اختر آباد پل تعمیر کرنے پر چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا۔
1,421 total views, no views today



