کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل ٹریول ایجنسیوں کے آڑ میں غیر قانونی ہنڈیوں کا کاروبار عروج پر ،سٹار ضیاء ٹریولز نے غنڈہ گردی کی ریکارڈ قائم کر دی،بیرونی ملک سے بھیجے گئے رقوم کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے عوام اذیت کا شکار ہیں ارباب اختیار نوٹس لے کر مذکورہ ایجنسی کے خلاف کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار ارشد علی آف توتانوبانڈئی اور شوکت علی حال دبئی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کبل کے بعض ٹریول ایجنسیوں میں غیر قانونی طور پر ہنڈی کا کاروبار کیا جارہا ہے جبکہ خان جی پلازہ کبل چوک میں قائم سٹار ضیاء ٹریولز ایجنسی نے دبئی اور دیگر ممالک میں اپنے کارندے بٹھائے ہوئے ہیں جو پاکستانیوں کو منافع کا لالچ دے کر رقوم بینک کے بجائے انکے ہنڈی کے ذریعے بھجوانے پر امادہ کرتے ہیں اور جب وہ رقم بھجوائی جاتی ہے تو ادھر کبل سوات میں قائم ایجنسی میں بیٹھے اہلکار ٹال مٹول اور غنڈہ گردی پر اتر کر لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیتے ہیں جبکہ بعض اوقات لوگوں کو شدید مالی و جانی نقصانات کا خدشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے لہذا ارباب اختیار نوٹس لے کر مذکورہ ایجنسی میں قائم ہنڈی کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو نجات دلائیں۔
1,818 total views, no views today



