کراچی: اداکاروگلوکارعلی ظفر نے کہاہے کہ میں آئندہ سال پاکستان میں فلم بناونگا جس کے لیے تیزی سے کام جاری ہے اس فلم میں تمام کاسٹ نئے پاکستانی ٹیلنٹ کی ہوگی ہمارے ہاں مواقع کم ہیں مگرٹیلنٹ بہت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاان کاکہنا تھاکہ ہندوستان میں کام کرنے کااپنامزہ ہے میں نے ابھی حال ہی میں وہاں ای نیواس کی فلم ٹوٹل سیاپامیں کام کیاہے یہ فلم ہندوستان اورپاکستان میں 7 مارچ کوریلیزہوگی اس فلم میں میرے ساتھ بھارتی اداکارہ یمینی گوتھم بطورہیروئن جلوہ گرہونگی فلم کی اسٹوری کمال ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کترینہ کیف کو پاکستان آنے کابہت شوق ہے مگرحالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ انھیں ساتھ لایا جاسکتا مگرمجھے امیدہے کہ ہمارے ہاں جلدحالات بہترہوجائینگے اورتمام بھارتی فنکارباآسانی پاکستان آئینگے ایک سوال کے جواب میں علی ظفرکاکہنا تھا کہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان معاملات بہتررہیں توفنکاروں کوفائدہ پہنچتاہے دونوں جانب سے فنکارایک دوسرے کے لیے کام کرتے ہیں ہندوستان میں مجھے بے پناہ محبت ملی ہے میوزک میراجنون ہے اس لیے جب کبھی فلم سے فراغت ملتی ہے تومیں گنگناتارہتاہوں وہاں لوگ مجھے سننے کے لیے خاص طورپرآتے ہیں ۔
1,094 total views, no views today


