مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) دو کٹ آدبی کروان کے زیر اہتمام اسلامک کیڈر سکول سیر سینئی میں امن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء کرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ، شعراء کرام نے امن کے حوالے سے اپنے نظم اور شعر پیش کئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم دیولئی ، حاجی ہاشمی ، ظفر علی ناز ، عصمت علی اخون ، علی خان امید ، سکندرشاہ اور عبدا لصبور نے کہا کہ شعراء کرام معاشرے کی آنکھیں اور عکاس ہیں ، انکا معاشرے پر گہرا نظر ہوتا ہے اور رسی جیسے ہر قاری دیکھ کر اس معاشرے کے اتار و چڑھا ؤ اور خوشیوں سے خود کو باخبر رکھتا ہے ، انہوں نے شعراء کرام پر زور دیا کہ وہ امن کے فروغ میں کردار ادا کریں ، انہوں نے پشتو زبان کے فروغ کے حوالے سے حکومت اور محکمہ تعلیم سے اپیل کی کہ سرکاری و نجی سکول میں اسے لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے ۔
1,574 total views, no views today



