لندن(سوات نیوز ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا خون ہورہا ہے تاہم ملک جا کر تمام مقدمات کا سامنا کروں گا اور امید ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کا خون ہورہا ہے، غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی تاہم پاکستان جا کر تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، امید ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کیسے بنی سب جانتے ہیں، من پسند جے آئی ٹی بنا کر فیصلے لیے گئے جس میں چن چن کر مخالفین کو رکن بنایا گیا اور جے آئی ٹی نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا جب کہ پاناما میں کچھ نہیں ملا تو اقامہ سامنے آگیا حالانکہ اقامہ تو ہر تیسرے پاکستانی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا تھا تو کک بیک یا کمیشن پر کرتے میں شرمسار ہوکر گھر چلا جاتا۔
1,616 total views, no views today



