کبل(الطاف خان سے) پہلا پیپلز پارٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،فائنل میں توتانوبانڈئی زلمی نے گالوچ الیون کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی،مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ناصر کے نام، چیف گیسٹ ملک محبوب علی خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل گالوچ گراونڈ پر منعقدہ پہلا پیپلز پارٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں علاقے کے مایہ ناز کھلاڑیوں پر مشتمل 32ٹیموں نے حصہ لیا جسکے فائنل میں گالوچ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں 172رنز سکور کئے جس کو توتانوبانڈئی قلعہ زلمی کے ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مذکورہ ہدف9.5 اوورز میں پورا کردیا 84رنز ناٹ آوٹ کے عوض مین آف دی میچ جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی ناصر کو ملا اس موقع پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ملک محبوب علی خان آف علیگرامہ،بخت کرم،عبد الحمید،وزیر ذادہ اور دیگر نے کھیل کھود کے اہمیت پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کھود صحت مند معاشرے کے دلیل ہوتے ہیں اور جہاں پر کھیلوں کے میدان آباد رہتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں لیکن بد قسمتی سے علاقے کے منتخب ممبران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نوجوان نسل کھیل کے میدانوں سے محروم ہیں اور مجبورا غیر موزون مقامات پر کھیلنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت ڈائریکٹر علاہ اقبال اوپن یونیورسٹی علاقے کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے جبکہ ہزاروں ٹیوٹرز اور لاکھوں سٹوڈنٹس کے بھر پور حمایت نے ملک وقوم کی بہتر خدمت کیلئے سیاسی میدان میں اترنے پر مجبور کردیا ہے کیونکہ ہم جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے بجائے عوامی مسائل اور غریبوں کے دکھ درد کا خاتمہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں اختیار ملنے کے بعد بے روزگاری کا خاتمہ اور کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینگے انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے کیونکہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے دور اقتدار میں غریبوں کی حالت زندگی بہتر ہوئی ہے جسکا زندہ مثال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے جس کی رقم بڑھانے اور تمام مستحق افراد کو اس سکیم میں شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات اولین ترجیح ہے اس موقع پر اہلیان علاقہ خصوصا کھلاڑیوں نے ملک محبوب علی خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی قائدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ موصوف کو حلقہ پی کے83کا ٹکٹ دے کر لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں کیونکہ موصوف علاقے کے لئے موزون امیدوار ہیں جس کے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں آخر میں مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے اعجاز،اسد ،یاسر،یوسف خان آفریدی اور دیگر کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے نقد امداد کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
1,654 total views, no views today



