خوازہ خیلہ، پلاسٹک تھیلوں ، ماحول کی صفائی اور ڈینگی بخار سے بچاؤکے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کر نے کے لئے خوازہ خیلہ میں مقامی انتظا میہ اور ریڈیو سوات کی طرف سے واک منعقد ہو ا جس میں انتظامیہ ، پرائیویٹ اور سرکا ری سکولوں کے طلبا ء جس میں آباسین پبلک سکول خوازہ خیلہ ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ،ہائی سکول خوازہ خیلہ بٹئی اور مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ ، SRSP پروجیکٹ اور مرلن NGOنے شرکت کی واک گو رنمنٹ ہا ئر سیکنڈ ری سکول سے شروع ہو کر با زار سے ہو تے ہو ئے خوازہ خیلہ سیڈیم میں ختتام پذیر ہوا
جس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈینگی انچارج ڈاکٹر محمد علی ٗ اسسٹنٹ کمشنر غلام سعید خان ٗ ایڈینشنل اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق ٗ ڈی ایس پی یو سف علی خان ٗ سینئر صحا فی غفور شید اء ٗ بازار کے صدر شیر عالم خان ٗ اپرسوات یو نین آف جر نلٹس کے جنرل سیکر ٹر ی عادل شاہ میاں ٗ سما جی کا رکن معاذ طو فان ٗ عصمت اللہ بابو لالا نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کو ڈینگی بخا ر سے بچاؤکے لئے بنیا دی معلومات اور ہد ایا ت سے با خبر ہو نا چاہئے کیو نکہ اس بیما ری کے بچاؤکی ویکسین یا حفا ظتی ٹیکہ ایجاد نہیں ہوا ڈینگی بخار سے بچاؤکا واحد طریقہ احتیا طی تدابیر پر عمل کر کے بیما ری سے بچا جا سکتا ہے مقررین نے کہا کہ ڈینگی مچھر جمع کئے گئے صاف پا نی میں افزائش پا تے ہیں ان کی افزائش کی پسندیدہ جگہو ں میں پا نی کا ڈرم ٗ با لٹیاں ٗ گملے ۔ ٹینکیاں ۔ٹا ئر ۔ اور وہ جگہیں جہاں با رش کا پا نی جمع ہو سکتا ہے مقررین نے احتیاطی تدابیر پر بحث کر تے ہو ئے ڈاکٹر محمد علی خان نے کہا کہ ڈینگی بخا ر کا مچھر دن میں کا ٹتا ہے اس سے بچنے کے لئے پو ری آستین یا شلوار پینٹ پہنیں جو ٹخنوتک جسم کو ڈھانپ سکے ۔ مچھر بھگا نے کے لئے کو ائل ۔میٹ ۔ تیل اور لوشن کا استعمال کر یں ۔ گھروں کے پر دوں کو بھی مچھر ما ر ادویا ت سے اسپرے کر یں ۔ ڈینگی سے متاثر ہ لوگ مچھر دانی کا استعمال ضرور کر یں اور گھروں کے ارد گر د صفا ئی کا خاص خیال رکھیں، اس کے علاوہ مقرر ین نے پلاسٹک تھیلوں اور ماحول کی صفائی کے حوالے سے واضح کیا کہ پلاسٹک تھیلے کے استعمال سے ماحول پر انتہائی برا اثر پڑتاہے اور پلاسٹک تھیلے ہی مختلف بیماریوں کا سبب بنتاہے ، اس کے علاوہ پلاسٹک تھیلوں کے وجہ سے گندی نالیوں کے بند ش کیوجہ سے نالیوں میں پانی کھڑے ہوکر مچھروں کے پیدائش میں اہم رول ادا کرتا ہے، اور اشیاء خوردنو ش کے کے لئے پلاسٹک کے تھیلے کا استعمال بھی مضر صحت ہے ، اس لئے کمیونٹی اور انتظامیہ ملکر پلاسٹک کے تھیلوں کا خاتمہ کرکے اپنے ماحول کو ترقی یافتہ قوموں کے کے طرح صاف بنائینگے ، انہوں نے شرکاء سے کہا کہ اپنے گھروں میں سودا سلف لانے کے لئے کپڑے کا تھیلہ استعمال کریں اور دوسرو ں کو بھی تلقین کریں تاکہ بیماروں سے بچا و کے علاوہ اپنے ماحول کو صاف رکھا جا سکے
445 total views, no views today


