کبل، سوات بورڈ میٹرک امتحان میں پاک ماڈل ہائی سکول منجہ کی بہترین کارکردگی جماعت کے نہم کے طالب علم عمر سید ولد محمد اکبر سکنہ کودری نے 496نمبر لے کر پہلی،محمد اسلام ولد محمد ناصر شاہ نے 484نمبر لے کر دوسری جبکہ سیف اللہ سیف نے 472نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی جو کہ تحصیل کبل کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں دوسرے نمبر پر ہیں
سکول کی مجموعی رزلٹ سو فیصد رہی اور تمام طلباء A1اورAگریڈ لے کر کامیاب ہوئے اس موقع پر پرنسپل پاک ماڈل ہائی سکول منجہ اسلام الدین نے کہا کہ اعلی کوالیفائیڈ سٹاف اور بہترین نظم و نسق کے بدولت ادارے میں طلباء کو بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھر پور توجہ دی جاتی ہے اس موقع پر انہوں نے پوزیشن ہولڈر عمر سید کے لئے جماعت دہم کے تمام فیس معاف کرنے اور پانچ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آئندہ سال بورڈ میں نمایان پوزیشن حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کر سکے۔
495 total views, no views today


