کبل، سوات ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی خان نے ریکارڈ فنڈز منظور کرکے پی کے 82میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے سابقہ حکمرانوں نے پانچ سالہ دور اقتدار میں لوٹ کھسوٹ کی سیاست کرتے ہوئے محرومیوں کے سیوا کچھ نہ دیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار کے پہلے سال عوام کے فلاح و بہبود پر خطیر رقم خرچ کرکے محرومیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے اجتماعی عوامی مسائل سمیت پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دوڑ میں شامل کرنے کے لئے مساوی فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں
توتانوبانڈئی شلٹر آباد کالونی کے لئے پہلے سے فنڈز مختص ہو چکے ہیں عنقریب پانی،بجی اور گلی کوچوں سمیت تمام مسائل حل کر دینگے عوام تسلی رکھیں اور رقی کے شروع کردہ سفر کو جاری رکھنے کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی خان کے ایڈوائزر حمید خان آف توتانوبانڈئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کے پانچ سالہ دور اقتدار میں خرچ شدہ فنڈز سے زائد فنڈز پی ٹی آئی حکومت نے ایک سال کے قلیل مدت میں عوامی کے فلاح و بہبود پر خرچ کر کے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز میں تمام علاقوں کو برابری کے بنیاد پر فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں کے غریب عوام بھی عزت و احترام اور سہولت کی زندگی گزار سکے انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی مسائل کے بجائے اجتماعی مسائل کی نشاندہی کریں اور پی تی آئی کے جانب سے شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔
357 total views, 1 views today