سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے محکمہ سی اینڈڈبلیوبلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 500بستروں کے سیدو شیریف ہسپتال، سوات جیل،بی ایس بلاک،گورنمنٹ جہانزیب کالج، گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاہدرہ ،گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکو ل ودودیہ،مینگورہ بس سٹینڈ، وکلاء پارکنگ پلازہ اوردیگر منصوبوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کریں اور اُن کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ انہیں پیش کرتے رہیں ناکامی کے صورت میں کسی بھی افسر کو سوات میں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔وہ جمعرات کے روزڈیڈک آفس میں اجلاس کے موقع پر موجود افسران کو ہدایات دے رہے تھے جن میں ایس ای سی اینڈڈبلیوبلڈنگ ،ایکسین سی اینڈڈبلیو ،ایس ڈی او سی اینڈڈبلیوبلڈنگ اور دیگر شامل تھے۔ چیئرمین ڈیڈک نے تاکیدکی کہ تعمیراتی مراحل میں ناقص میٹیریل کے استعمال سے سختی سے گریزکیا جائے اور کسی بھی صورت میں منصوبہ میں تاخیر نہ کی جائے ورنہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام درکار فنڈز جاری کر دےئے ہیں اور اب کام کی تکمیل میں کوئی بہانہ نہیں چلے گا اگر کام کی تکمیل میں کوئی دشواری سامنے آئے تو فوری طور پر ان کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایات دی کہ پی کے 80کے شہری علاقوں میں نکاسی آب کے نالوں اور سڑکوں کے اطرف کی نالیوں کو پختہ اور کشادہ کرنے کا تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
1,142 total views, no views today



