مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین اور تحصیل کبل کے ناظم حاجی رحمت علی خان نے کہا ہے کہ عوام ایک اسلامی اور انصاف پر مبنی معاشرے کی قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کیونکہ اس وقت ایک ہی مذھبی جماعت جماعت اسلامی ہے جن کے پاس ایک صالح ایماندار اور کرپشن سے پاک قیادت موجود ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر کرپشن سے پاک پاکستان بنانے میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بیاکند محمد اباد مٹہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے ضلعی کونسلر ثناء اللہ فاروقی حافظ محمد اسرار گل زمان محمد عمر اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے حضرت عمر ظفر لالہ شیرین عبدالمحید لاچبر لالہ میاں سید عمر محمد عالم خان خائستہ رحمان عمر ڈھیر شمس القمر گل زمان محمد عمر اور دیگر افراد نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو جماعت کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ ملک میں ایک اسلامی اور انصاف پر مبنی معاشرے کی قیام کیلئے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چایئے کیونکہ اس وقت ضروری ہے کہ ملک میں عوام کی پیسہ کھانے والوں اور بیرونی ممالک منتقل کرنے والوں کی احتساب ہوجائے اور ذمہ داروں کو سزا ہوجائے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک پر کرپٹ مافیاں مسلط ہو اور باریاں لیتے ہو تو اس حالات میں ملک کی اندر انصاف اور قانون کی حکمرانی ممکن نہیں اس موقع پر ضلعی کونسلر ثناء اللہ فاروقی نے کہا کہ اس وقت انصاف کی علمبرداروں اور میرٹ پر نوکریاں دینے والوں نے اس علاقے میں انصاف اور میرٹ کا جنازہ نکال کر غریب عوام کی حق اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کرکے اقرباء پروری کی ریکارڈ توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ ائندہ دور جماعت اسلامی کا ہے اور انشاء اللہ ان تمام باتوں کا حساب لیکر عوام کو انکی حقوق انکی دہلیز پر دینگے
1,364 total views, no views today



