سوات،سوات کے علاقے کانجو میں مسافر فلائنگ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی ،ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں ،پولیس کے مطابق فلائنگ کوچ نمبرپی ایس ایم114مٹہ سے مینگورہ جارہی تھی کہ کانجو کے مقام پر سیدوشریف ائرپورٹ کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے ٹکر اکر حادثے کا شکار ہوگئی
جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور سیدنواب ولدتاج محمد سکنہ منڈل ڈاگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار سواریاں سیدمحمدولد میرسلم سکنہ منڈل ڈاگ اور کمسن بچی نایاب دختربلوسکنہ شکردرہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امدادکی غرض سے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں پر سید احمد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ،پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر دی ہے ۔
سوات،سوات کے علاقے فتح پور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دیرینہ سال چرواہے کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے فتح پور میں سترسالہ چرواہا پشمین ولد نواب سکنہ مہابتے فتح پوربھیڑبکریاں چرارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق وجہ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
سوات کے علاقے رحیم آباد میں شادہ شدہ خاتون نے زہریلی دوا پی ،حالت غیر ہونے پر سیدوشریف اسپتال منتقل کردی گئی،پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے رحیم آباد میں شادی شدہ خاتون مسماۃ (ن) زوجہ عبدالغفار نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کو طبی امداد دینے کے بعد داخل کردیا گیا ہے ۔
608 total views, no views today


