مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری اور نامزد اُمیدوار حلقہ پی کے 83 رحمت علی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کے روشن مستقبل اور دھرتی کی تحفظ کا راز اے این پی کی کامیابی میں پوشیدہ ہے عالمی سطح پر پختونوں کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے آئندہ الیکشن میں اے این پی کا ساتھ دینا ہو گا ، پختونوں کے ساتھ کئے جانے والی نا انصافیوں کابدلہ لینے کا وقت آ گیا ہے پختون ووٹ کی پرچی پختون دشمن قوتوں کیخلاف استعمال کرکے ان سے ہونے والی زیادتیوں کا بدلہ بہتر انداز میں لے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوزہ بانڈئ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے حلقہ این اے 29 شیر شاہ خان ، ناظم فتح اللہ خان ، ابراہیم گل دان ، این وائی او سوات کے صدر حیدر علی شاہ ، رفیق خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والوں محمد رشاد ، بہادر شاہ ، محمد اقبال ، شاہد خان ، خالد خان ، زاہد خان ، بخت زمین ، عباس ، عدنان ، گل باچا ، پرویش ، اسامہ ، عزیز احمد ، شفیق احمد ، اصف خان ، موذمین ، ظہر اللہ ، امن رشید ، خان بہادر ، خورشید ، فیاض علی ، عرفان اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے احمد علی ، عظمت علی ، ناصر اقبال ، سیف الملک ، جہان شیر ، احمد غنی ، محبوب ، فضل مالک ، شفیع الرحمن ، الیاس ، سجاد ، رحیم اللہ اور ان کے سیکڑوں ساتھیوں اور خاندان نے اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے رحمت علی خان اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا رحمت علی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس دھرتی کی جماعت ہے اور اس جماعت نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے قیام امن کو یقینی بنایا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے علمبرداروں نے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا عمران خان تخت لاہور اور تخت اسلام آباد پر قبضہ کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کو داؤ پر لگا چکے ہیں ان کے قول و فعل میں تضاد ہے حکمرانوں نے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا رکھاہے اب وقت آ گیا ہے کہ ان نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام اے این پی کے پرچم تلے متحد ہو کر آئندہ الیکشن میں اے این پی کے حق میں ووٹ استعمال کریں ۔
1,396 total views, no views today



