سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر فضل حکیم نے یوتھ تنظیم حلقہ پی کے پچاسی کو کام کرنے سے روک دیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فضل حکیم کیساتھ حلقہ پی کے پچاسی کا ایک بڑا وفد ملاقات کیلئے ایا تھا جنہوں نے نئے تنظیم کو ماننے سے انکار کردیا، وفد میں عدیل ، خورشید خان، ظفر سمیت دیگر سینکٹروں کی تعداد میں کارکن موجود تھے، ان کا مطالبہ تھا کہ انتخابات کے ذریعے تنظیم قائم کی جائے ، جس پر فضل حکیم نے ائندہ اتوار تک نیا تنظیم بنانے کا اعلان کردیا اور منتخب تنظیم کو ائندہ اتوار تک سرگرمیاں معطل کرنے کیلئے کہہ دیا، جس پر ائے ہوئے کارکن مطمئن ہونے کے بعد پر امن طور پر واپس چلے گئے ،
واضح رہے کہ نئے تنظیم کے اعلان کے بعد حلقہ پی کے پچاسی میں پی ٹی ائی یوتھ ونگ میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر تنظیم کو چینچ نہ کیا گیا تو پرانا تنظیم مسعفیٰ ہو کر کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیگا ۔
1,158 total views, 2 views today