مینگورہ، سوات قومی جرگہ نے ضلع بھر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، سوات قومی جرگہ کے جانب سے جاری پریس یلز کے مطابق قومی جرگہ نے امن امان کے ناقص صورتحال کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی ناکامی قرار دیا۔سوات قومی جرگہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات سے عوام میں تشویش کی لہر بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کی ناقص صورتحال سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،سوات قومی جرگہ نے گزشتہ روز دن دیہاڑے علاقہ بانڈی میں امن کمیٹی کے کارکنوں کے قتل کی بھی شدید الفاظ مذمت کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پرگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔قومی جرگہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے درجنوں واقعات پیش ائے تاہم ابتک نہ تو کسی مجرم کو گرفتارکیا گیا اور نہ سزا دی گئی۔سوات قومی جرگہ اس حوالے سے جلد ائیندہ کے لائحہ کا اعلان کریگی۔
442 total views, no views today


