مدین ، آرمی کمانڈر زاہد نے کہاہے کہ علاقہ کالام میں آرمی آنے کا مقصد عوام کو معاشی طور پر مضبوط کرنا اور امن وامان قائم کرنا ہے کالام فیسٹول کا مقصد سیاحوں کا رخ کالام کی طرف موڑنا ہے وہ کالام میں مشران علاقہ ،ہوٹل ایسویشن کالام کے عہدیداران،این ایچ اے اور سی این ڈبیلیو کے ساتھ ایک میٹنگ کر رہے تھے اس موقع پر کمانڈر زاہد کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمانڈر عرفان کیانی کرنل شفیق،میجر محمد علی شاہ،میجر اصغر، صوبیدار سعید وغیرہ شامل تھے ہو ٹل ایسویشن کی طرف سے صدر ڈاکٹر عبدالودود ،جی ایس سید معروف شاہ ،فقیر جان،مقدر شاہ جبکہ کالام مشران کی طر ف سے ملک گزن خان،سابقہ ناظم حبیب اللہ،ملک گل ذادہ،اکبر سید ملک رسول خان ،ملک گلام ربی،سی این ڈبلیو انسپکٹر میر افضل شامل تھے
انہوں نے کہاکہ علاقہ سیاحتی ہے اور علاقے کا زریعہ معاش بھی سیاحت ہے فیسٹول سے سیاح کالام آتے ہیں اور عوام معاش بھی ملتا ہے کہاکہ عوام آرمی کے ساتھ مکمل تعاون کریں تا کہ حالات خراب نہ ہو ں دہشت گردوں پر نظر رکھیں اور فیسٹول کو کامیاب بنائیں مشران علاقہ نے آرمی کو اپنے مسائل سے آگاہ کر تے ہو ئے کہاکہ روڈ خراب ہو نے سے حادثے ہو تے ہیں اور سیاح کالام کا رخ نہیں کر تے باربار کالام روڈ کے لئے فنڈ منظور ہو تا ہے مگر نہ جانے کہاں غائب ہو جاتا ہے کالام ہسپتال نام کا ہسپتال ہے ڈاکٹر ،سٹافِ فی میل سٹاف موجودنہیں ہے اسکولوں میں اسایذہ نہیں ہیں گرلز سکول میں بھی سٹاف نہیں ہے ایسا لگتا ہے کہ کالام پاکستان کا حصہ نہیں ہیں ورنہ ہمارے مسائل حل ہوتے آرمی ان بنیادی مسائل میں اپنا کردار ادا کرے ۔
385 total views, no views today


