مینگورہ، سوات تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے،عہدیداروں کاممبران اسمبلی سے شکوہ، موبائل فون تک نہیں اٹھاتے مینڈیٹ کاخیال کیارکھیں گے،اہم عہدیدار منہ کھول گیا ۔حکمران جماعت تحریک انصاف میں شدید اختلافات سامنے آگئے سوات کے ایک تحصیل عہدیدار نے سوات کے ممبران اسمبلی کو شدیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ممبران اسمبلی عہدیداروں کافون نہیں اٹھاتے عوام کوکیاوقت دیں گے
انہوں نے کہاکہ عوام کاہم سے آمناسامناہوتاہے اور ہم نے جدوجہد کرکے ووٹ تک بنایامینڈیٹ کاخیال بھی نہیں رکھتے انہوں نے کہاکہ ایک سال کاعرصہ گزرگیا ممبران اسمبلی نے عوام کوشکل تک نہیں دکھائی انہوں نے پارٹی کے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیاکہ اعتماد بحال رکھاجائے،اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچایاجائے۔
401 total views, no views today
Comments


