مینگورہ، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد بھٹی میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے نوجوان جھلس گیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ، سیدو شریف ہسپتال اور مینگورہ پولیس کے مطابق طاہر آباد بھٹی میں دو پہر کے وقت ٹرانسفارمر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ٹرانسفارمر کے قریب نوجوان محمد رسول خان ولد دوست محمد خان سکنہ طاہر آباد بھٹی جھلس گیا،
جس کو ایمبولینس کے ذریعے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جھلسنے والے نوجوان کی حالت تشویشناک ہے ، سیدو شریف ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے اکثرایسے جھلسنے والے افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔
478 total views, no views today
Comments


